Mengal Tribe History ینگل قبیلے کی تاریخ

مینگل بلوچ قبیلہ


مینگل بلوچ قبیلہ: بلوچستان کا بہت بڑا اور مشہور قبیلہ ہے اکثرماہرین انتھرو پولوجی اور تاریخ دان مینگل قبیلے کے بارے مین کہتے ہیں کہ یہ دراصل منگول قبائیل میں سے ہیں جو چنگیز خان اور اس کے بیٹوں کے دور میں منگولیا سے باہر نکلے اور دنیا کے بیشتر ممالک کو فتح کرتے ہوئے بلوچستان میں آبسے  ۔  مینگل قبیلہ تین جتھوں شاہی زئی ، ذگر، اور سمالانی پر مشتمل ہے۔ شاہی زئی مینگل جھا لا وان کی پہاڑوں میں وڈ کے مقام پر رہتے ہیں اس کے سربراہ سردار عطا ء اللہ مینگل ہیں ۔ ذگر مینگل ضلع چاغی میں رہائش پزیر ہیں ۔ اور سمالانی خانہ بدوش ہیں۔ کچھی خاران اور چاغی کے ضلعوں میں نئی نئی چراگاہوں کی تلاش میں پھرتے رہتے ہیں
مینگل اپنے آپ کو  رند بلوچوں کی ایک شاخ بتاتے ہیں  اور اس بات کا دعویٰ کرتے ہیں کہ جب میر چاکر اور اس کے ساتھی رندوں نے قلات کو فتح کیا تھا تو مینگل اس کی فوج کا باقا ئدہ حصہ تھے۔ اور جب میر چاکر کو قلات سے نکلنا پڑا تو مینگل اور دوسرے بلوچ قلات ہی میں رہ گئے۔ لیکن جب بجار میروانی بروہی نے قلات پر قبضہ کرلیااور میر چاکر کے مقرر کردہ گورنر کو وہاں سے نکال دیا یا قتل کردیا ۔ تو مینگلوں نے اس نئے بروہی حکومت کے ساتھ صلح کر لی اور بزور شمشیر بزنجو قبیلہ سے وڈ اور وہیر کے علاقے چھین لئے ۔ مینگل قلات کے جھالاوان علا قہ کا ایک بڑا قبیلہ اور بزنجو قبیلہ کا پڑوسی ہے۔ اور اس کے مختلف گروہ مثلاً لہڑی، عمرانی ، حمل زئی ، بارانزئی، گورانی، اور احمدانزئی، کے ناموں سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ بلوچوں کے بعض دوسرے بڑے بڑے قبیلوں کی طرح یہ بھی بہت سے بلوچ قبیلوں کا جتھا ہے۔ اس قبیلے کی زبر دست اکثریت جھالاوان کی پہاڑیوں میں عرصہ دراز سے رہنے کی وجہ سے اب عموماًبروہی زبان بولتے ہیں۔

شجرہ مینگل بلوچ قبیلہ
 مینگل پہلوان زئی
 حمل زئی
 بالازئی
 تراسيزئی
 گمشاد زئی
 داردزئی
 حسن زئی
 شادمان زئی
 دولت خان زئی
 دینار زئی
 میر جائی
 باران زئی
 رئیسانی
 عمرانی
 لہڑی
 گورانی
 شیخ بننزا
 غلامانی
 احمدان زئی
 افغ علی زئی
 علی زئی
 محمد زئی
 ابابکی